چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کا نیو ائیر پورٹ سیکٹر میں ٹریفک ڈیوٹی کا اچانک معائنہ

پیر 23 مئی 2022 15:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کےلئے نیو ائیر پورٹ سیکٹر میں ٹریفک ڈیوٹی کا سرپرائز معائنہ کیا، سیکٹر کے اہم پوائنٹس کا جائزہ لیا اور ٹریفک اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نویدا رشاد نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہر میں ٹریفک کے بہاﺅ کی بلا رکاوٹ روانی اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اپنی گاڑی کو پارکنگ ایریا یا مناسب جگہ پر پارک کریں اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک سٹاف سے تعاون کریں تا کہ دوسرے روڈ یوزرز کوکسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

انھوں نے تمام افسران و جوانوں کو بھی ہدایات جاری کیں کہ دوران ڈیوٹی خوش اخلاقی اور صبر تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون کے مطا بق کام کریں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں