راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، 26ملزمان گرفتار ،اسلحہ ،منشیات ،شراب کی بوتلیں برآمد

منگل 24 مئی 2022 17:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 26ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ، منشیات، شراب کی بوتلیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق پیرودہائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 08قمار بازوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ارسلان، رضوان، شہزاد، دانش، واجد، رفیق، اسرار اور اسدشامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 29ہزار 450روپے، 05موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ نواز کو گرفتار کرلیا، ملزم سے01 کلو 350گرام چرس برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

پیرودہائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلیمان کو گرفتار کرکے ملزم سے01کلو550گرام چرس برآمد کی جبکہ صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلیم کو گرفتار کرکے ملزم سے01کلو370گرام چرس برآمد کرلی.صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 04خواتین اور01مرد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں فرح، مسکان، ساجدہ، مدیحہ اور محمد افضل شامل ہیں۔

پیر ودھائی پولیس نے ملزم طارق محمودسے 240گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم جہانزیب سے 150گرام چرس،کینٹ پولیس نے ملزم منیر الدین سے 257گرام چرس،ائیر پورٹ پولیس نے ملزم دانش سے 200 گرام چرس،ریس کورس پولیس نے ملزم آصف شہزاد سے 140گرام چرس، ملزم اشمل احمد اور عثمان آصف سے 04بوتل شراب، نصیر آباد پولیس نے ملزم شہزاد سے 05لیٹر شراب، آر اے بازار پولیس نے ملزم وقاص احمد سے 10لیٹر شراب،جبکہ گو جرخان پولیس نے ملزم طالب حسین سے 08لیٹر شرا ب برا ٓمدکی.سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رفاقت کو گرفتار کرکے ملزم سے01 پستول30بورمعہ ایمونیشن برآمدکیا۔

جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی اکبر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 01 پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمدہواجبکہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مدثر حیات کو گرفتار کر کے ملزم سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔ ڈویژ نل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں