پولیس پر فائرنگ اور دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار

جمعرات 26 مئی 2022 16:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) تھانہ نصیر آباد پولیس نے فائرنگ اور دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان گرفتارکر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ اور دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار مجرمان میں عاصم اور شوکت شامل ہیں،اشتہاری مجرمان نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کی، جس سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے، اشتہاری مجرمان کے 17 ساتھی قبل ازیں گرفتا رہو کر چالان ہو چکے ہیں، ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب نے نصیرآباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار مجرمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں