فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں فکرِاقبال اور نوجوان نسل پر سیمینار منعقد

جمعرات 9 نومبر 2017 21:32

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں140 ویں یومِ اقبال کے حوالے سے فکراقبال اور نوجوان نسل کے موضوع پر سیمینارمنعقد کیا گیا۔تقریب کا انعقاد شعبہ اردو،جامعہ فاطمہ جناح برائے خواتین کی جانب سے کیا گیا۔ مجلسِ اقبال کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ ڈاکٹر اقلیمہ ناز (صدرشعبہ اردو) نے تقریب کا باقاعدہ آغاز صدرِ مجلس پروفیسر ڈاکٹرناحید ضیاء خان(ڈین فکیلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسس، فاطمہ جناح برائے خواتین) اور مہمانِ گرامی معاروف اردو لٹریچر ڈاکٹر احسان اکبرکے تعارف سے کیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احسان اکبرنے کہا کہ علامہ اقبال نے ہمیں امید اور خودی کی تعلیم سے نوازہ، انہوں نے مزید کہا کی اقبال کی شاعری کا بہترین معیار یہ ہے کہ وہ ہمیشہ حوصلہ افزائی،خودی، اور حوصلہ افزائی کے بارے میںدرس دیتے رہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ وہ جانتے تھے کی نوجوان نسل بہت باصلاحیت اور ذہین ہیں لیکن اب افسوس اس بات کا ہے کہ ہماری نسل اپنی صلاحتوں کا استعمال ملک کی خوشحالی کے لیے نہیں کر رہی۔

ڈاکٹر احسن اکبر نے طا لبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی پاکستان کی کھوئی ہوئی عظمت واپس مل سکتی ہے۔ڈاکٹرپروفیسرناحید ضیاء خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال ہمارے ملک کے ایک مثالی کردار ہیں ، وہ ایک عظیم خیالات کے مالک تھے جن کی کوششوں کی بنا پر ہم آج ایک آزادفضا میں سانس لے رہے ہیں۔ان کی شاعری ہماری نوجوان نسل میں بیداری پیدا کرنے کا اہم زریعہ ہے انہوں نے اقبال کی شاعری سے اپنا لگائو اور طالبات کو اقبال کے اشعار کا مطالعہ اپنی روز مرہ زندگی میں شامل کرنے کی ترغیب دی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں