تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا 9سی17ربیع الاول کو ملک بھر میں ہفتہ وحدت واخوت منانے کا اعلان

اسلام سے خوفزد ہ عالمی استعماری و صیہونی طاقتیںعالم اسلام کو تباہ و برباد کرنا چاہتی ہیں، آغا سید حامد علی موسوی

جمعہ 10 نومبر 2017 16:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2017ء)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی موسوی نے 9سی17ربیع الاول کو ملک بھر میں ہفتہ وحدت واخوت منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام سے خوفزد ہ عالمی استعماری و صیہونی طاقتیںعالم اسلام کو تباہ و برباد کرنا چاہتی ہیں عالم اسلام کے لازمی جزو کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ پس پشت ڈالنے کے لئے عالم کفر نے ایک منصوبہ بندی کے تحت اسلامی ممالک میں دہشت گردی کی نئی لہر شروع کر رکھی ہے نیشنل ایکشن پلان کی 20شقوں پر ان کی اصل روح کے مطابق عمل کئے بغیرپاکستان اور عالم اسلام کا تحفظ ممکن نہیں حکومتی و انتظامی حکمت عملی سے یکم محرم الحرام سے شہدائے کربلا کے چہلم تک امن و امان کا قیام قابل تحسین ہے تاہم آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے بعد ملک میں جاری ردالفساد آپریشن کے باوجود کوئٹہ خود کش حملے میں ڈی آئی جی سمیت 3اہلکاروں کی شہادت لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کی قیاد ت سے قبل کمیٹی چوک میں ذرائع ابلاگ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ایسے یزیدان عصر سے واسطہ ہے جن کا ہدف دنیائے اسلام ہے اسلام سے خوفزد ہ عالمی استعماری و صیہونی طاقتیںعالم اسلام کو تباہ و برباد کرنا چاہتی ہیں موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے بعد ملک میں جاری ردالفساد آپریشن کے باوجود کوئٹہ خود کش حملے میں ڈی آئی جی سمیت 3اہلکاروں کی شہادت لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اسلام اور پاکستان بچانا ہے تو ہمیں راہ کربلا پر چلنا ہو گا تاریخ شاہد ہے کہ حضرت امام حسین نے تحفظ ختم نبوت کی خاطر اپنا سر کٹا دیا عقیدہ تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے 73کے آئین میں مکمل وضاحت موجود ہے ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے عزاداری سے بڑا کوئی احتجاج اور غم حسین سے بڑا کوئی غم نہیں لیکن بعض لوگ ذاتی مفادات ، ذات اور جماعتوں کے لئے کام کرتے ہیں حالانکہ ہمیں پاکستان اور اسلام کا مفاد مقدم رکھنا چاہئے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران نے نہ صرف سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کیا بلکہ ہر سطح پر مدد اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی تھی ایران اور افغانستان ہمارے ہمسایہ ملک ہیں اور ہمسائے ماں جائے ہوتے ہیں اگرچہ ہندوستان ہمارا ازلی دشمن ہے الیکن اس کے باوجود حالات سدھارنے کی کوشش کرنی چاہئے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام کے لازمی جزو کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ پس پشت ڈالا جارہا ہے اس مقصد کے لئے عالم یہود نے ایک منصوبہ بندی کے تحت اسلامی ممالک میں دہشت گردی کی نئی لہر شروع کر رکھی ہے لیکن عالم کفر یہ جان لے کہ کشمیر اور فلسطین ہمارے جس کا حصہ ہیں اور ہم انہیں کسی قیمت پر دور نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے امریکہ کی بغل میں ڈالا گیا اب چین کی بغل میں ڈالا جا رہا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اڑھائی ہزار جنگجو اس وقت بھی پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں جب تک نیشنل ایکشن پلان کی 20شقوں پر ان کی اصل روح کے مطابق عمل نہیں کیا جاتا پاکستان اور عالم اسلام کا تحفظ ممکن نہیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت62کالعدم تنظیمیں آج بھی نام بدل کر انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں انہوں نے کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے نمائندہ وفد نے سیکریٹری داخلہ سے ملاقات میں تجاویز دینے کے ساتھ تمام تحفظات سے بھی آگاہ کیا ہے جس پر سیکریٹری داخلہ نے تمام تجاویز حکومت تک پہنچانے اور ہر ممکن عمل کی یقین دہانی کروائی ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں متناسب نمائندگی کا کا فقدان ہے ایک ہی مکتب مسلسل کونسل کا سربراہ چلا آرہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سے کالعدم تنظیموں کے نمائندوں کو نکالا جائے انہوں نے یکم محرم الحرام سے شہدائے کربلا کے چہلم تک امن و امان کے حوالے سے حکومتی و انتظامی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عزاداری کا سلسلہ 8ربیع الاول تک جاری رہتا ہے اوت توقع ہے کہ سکیورٹی انتظامات آئندہ بھی ایسے ہی رہیں گے انہوں نے کہا حکومتی و انتظامی حکمت عملی کے باعث پورے ملک میں محرم پر امن رہا انہوں نے کہا کہ 9سی17ربیع الاول تک پورے ملک میں ہفتہ وحدت و اخوت منایا جائے گا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں