پنجاب میں سموگ کی موجودہ صورتحال ماحولیاتی آلودگی کا پیش خیمہ قدرت کی طرف سے وارننگ ہے، سابق جج ماجد بشیر
جمعہ 10 نومبر 2017 21:35
(جاری ہے)
ماجد بشیر نے کہاکہ پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے اور حکومت سمیت تمام ذمہ دارادارے اس سنگین صورت حال کا ادراک کرتے ہوئے مناسب اقدات اٹھائیں،وقت کا تقاضہ ہے کہ نوجوان نسل کو موسمی تحفظ کے اقدامات سے آگاہ کیا جائے اور فاریسٹ ایمرجنسی کے دوران پاکستان کے تمام شہری اپنے علاقوں میں ایسے پودے لگائیں جن سے آبو و ہوا معتدل اورخوشگوار ہو اور اس سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں ، اگر ہم نے اسی طرح غفلت کا مظاہر ہ کیا تو مستقبل میںہمیں موسمی تغیرات کی صورت میں شدید مشکلات کا سامناہو سکتا ہے۔
ماجد بشیر نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان کے تمام شہروں میں کسی قسم کے درختوں کی کٹائی سے قبل عوامی شنوائی کے ذریعے رائے عام معلوم کی جائے اور ناگزیر ضرورت و متبادل شجرکاری کے بغیر کسی صورت کسی بھی علاقے سے درخت نہ کاٹے جائیں اور ان عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جو تعمیر کے نام پر ماحولیاتی انحطاط کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوںنے ایمبیسی روڈ اسلام آباد میں وسیع پیمانے پر درختوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اسے ماحولیاتی تحفظ کے تمام اداروں اور تنظیموں کے لئے ایک چیلنج قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ سینٹر فار رول آف لاء نے سب سے پہلے کمشن فار ہیومن رائٹس سے رجوع کرکے درختوں کی کٹائی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور اس فعل کو ایک سنگین جرم قرار دیا جس پر کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ماجد بشیر نے کہا کہ درختو ں کی کٹائی اور ماحولیاتی نقصان کا باعث بننے والے اقدامات کی بھرپور مذمت کی جائے اور ایسے اعمال روکے جائیں جن کی وجہ سے اس وقت ہمارا ماحول تباہی سے دوچار ہے ، موسمی تغیرات سے نوحیات کو سنگین خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے اور انسانی غفلت سے کرہ ارض پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہماری اخلاقی ، قومی اور سماجی ذمہ داری ہے کہ ہم ماحول دوست اقدامات کو فروغ دیں اور ماحولیاتی نقصانات کو کم سے کم کریں۔متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاک فوج کے سینئر کمانڈرز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے آبائی شہروں میں آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی
تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کی زیر صدارت اجلاس
پاک فوج کا وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت
سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ پنجاب سٹوڈنٹس کو سواری کے حوالے سے خود مختار بنانا چاہتی ہیں،صوبائی وزیرپنجاب بلال اکبر خان
سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں منعقدہ انیسویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
افغانستان سے پاکستان میں گھسنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشرٴْبا انکشافات
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں مسافر بس میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کی اشیا، موبائل فون ..
راولپنڈی پولیس نی2الگ الگ کاروائیوں میں رابری مع قتل اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 4ملزمان ..
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت