آر ڈی اے نے اسلام آباد فارم ہائوسز فیز 3کو غیر قا نونی قر ار دیکراشتہار اور تعمیر روکنے کیلئے نو ٹس جا ری کر دیا

ہفتہ 11 نومبر 2017 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھا ر ٹی ( آر ڈی اے ) نے اسلام آباد فارم ہائوسز فیز 3 جو چکری انٹرچینج کے قریب واقع ہے کو غیر قا نونی قر ار دیتے ہو ئے اشتہار اور تعمیر روکنے کے لئے تحت سیکشن ، پنجاب پرائیویٹ ہاوسنگ سکیم و لینڈ سبڈویژ ن رولز 2010 ، کے تحت دوبا رہ نو ٹس جا ری کر دیا ہے ۔ آرڈی اے نے اسلام آباد فارم ہائوسز فیز 3کی مارکیٹنگ کمپنی اور ما لک نعیم عصمت کو بغیر اجازت تعمیر کرنے اور غیر قا نونی تشہیر کو فور ی طور پر روکنے کا حکم دیا ہے۔

ڈائریکٹر میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ جمشید آفتاب آرڈی اے نے متعلقہ ما لک کو اسلام آباد فارم ہائوسز فیز 3 میں تعمیر روکنے کے لئے نوٹس جاری کردیا ہے اور کہا ہے کہ غیر قا نونی تعمیر اور تشہیر نہ روکنے کی صورت میںاسلام آباد فارم ہائوسز فیز 1, 2 and 3 سائٹ آفس کو فوری طور پر سر بمہر کر دیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

عوام الناس کوخبردار کیا جاتاہے کہ وہ آر ڈی اے کی جانب سے غیرقا نونی اقرار دیے جانے والی سوسا ئٹیو ں میں سر مایہ کاری سے گریز کریں ۔کمشنر راولپنڈی/ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے طلعت محمودگوندل نے انفورسمنٹ ونگ کو ہدایات جاری کی ہیں کے بغیر کسی خو ف وخطر کے غیر قا نونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری رکھیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں