اُردو پوائنٹ پاکستان راولپنڈیراولپنڈی کی خبریںگجر یوتھ فورم ضلع راولپنڈی کے عہد یداران بلا مقابلہ منتخب

گجر یوتھ فورم ضلع راولپنڈی کے عہد یداران بلا مقابلہ منتخب

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2017ء)گجر یوتھ فورم ضلع راولپنڈی کے عہد یداران بلا مقابلہ منتخب - چیئرمین چوہدری کامران یونس گجر ،سینئر وائس چیئرمین چوہدری عمیر علی شاھد گجر، وائس چیئرمین چوہدری عاطف نذیر گجر، وائس چیئرمین چوہدری نعمان نوید گجر، جنرل سیکرٹری چوہدری نمیرعلی کٹھانہ گجر ،گجر یوتھ فورم کے ہونے والے انتخابات سے قبل بلامقابلہ منتخب ہوگے ان کے مد مقابل امیدواران نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ۔

مقرر الیکشن کمیشن چوہدری نثار گجر ایڈوویکٹ نے بلا مقابلہ منتخب ہونے والی باڈی کا اعلان کر دیا۔

(خبر جاری ہے)

چوہدری کامران یونس گجر ، چیئرمین اور چوہدری نمیر کٹھانہ گجر، جنرل سیکرٹری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ گجر قبیلے نے جو ہمیں بلامقابلہ منتخب کر کے عزت بخشی ہے ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے بعد گجر یوتھ فورم کے کارکنوں اور گجر قبیلے کی سماجی شخصیات سے مبارک باد کے موقع پر کیا منتخب ہونے والے عہدیداران نے کہا کہ گجر قبیلے کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے ارو یوتھ فورم کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے چوہدری کامران یونس گجر نے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد ہی حلف برداری کی تقریب منعقد کریں گے جس میں پورے پاکستان سے گجر قبیلے کی سماجی شخصیات شریک ہوں گی انھوں نے کہا کہ ہم اپنے سب ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں -

راولپنڈی شہر کی مزید خبریں