سفید موتیے کا فری آئی کیمپ(کل ) 14نومبر کو راولپنڈی میں منعقد ہو گا

پیر نومبر 17:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2017ء)سفید موتیے کا فری آئی کیمپ(کل ) 14نومبر کو راولپنڈی میں منعقد ہو گا ،اس موقع پر ماہر امراض چشم کی ٹیم مریضوں کا مفت معائنہ کرے گی ،فری لیبارٹری ٹیسٹ و فری لینس فراہم کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

سفید موتیے کے فری آئی کیمپ کا انعقاد مزمل بلقیس فری ڈسپنسری کے زیر اہتمام کیاجائے گا ۔چیف آرگنائزر حافظ علی زمان نے بتایاکہ آئی کیمپ اقبال مارکیٹ قائد اعظم کالونی لین نمبر 03راولپنڈی میں منعقد کیاجائے گا ۔چیف آرگنائزر نے مزید بتایاکہ خصوصی کیمپ کے موقع پر نادار ،غریب و مستحق مریضوں کا سفید موتیے کا مفت آپریشن کیاجائے گا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی جائیں گی ۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments