اُردو پوائنٹ پاکستان راولپنڈیراولپنڈی کی خبریںفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میںووٹ کی اہمیت پر سیمینار

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میںووٹ کی اہمیت پر سیمینار

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2017ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میںشعبہ سٹوڈنٹ افیئر اور الیکشن کمیشن پاکستان کے اشتراک سے ووٹ کی اہمیت پر سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد طا لبات میں ووٹ کی ریجسٹریشن اور اس کی اہمیت کے بارے میںشعورپیدا کرنا تھا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی محمد ندیم زبیر، ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کامیاب انتخابات تب ہی ممکن ہیں جب ووٹرز کو ان کے ووٹ کی اہمیت کا اندازہ ہو اور ہر ایک شہری چاہے مرد ہو یا عورت ووٹ ڈالے، اس سے ووٹر کو ایک درست امیدوار منتخب کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے طالبات کو ہدایت کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری کا حق ہے ، اپنے بہتر مستقبل کے لیے اپنے حق کو استعمال کریں ، خود بھی ووٹ ڈالیں اور اپنے ساتھیوں کو بھی ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کریں۔

(خبر جاری ہے)

سوالات کا جواب دیتے ہوئے محمد ندیم زبیرنے پولنگ سٹییشنز کے انتظامات اور ووٹ ڈالنے میں آنے والی مشکلات سے بھی طالبات کوآگاہ کیا۔سیمینار میں طالبات، اساتذہ اور سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کے اختتام میں ہمائیوں اقبال ، اڈیشنل ریجسٹرار فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی نے محمد ندیم زبیر، ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور یونیورسٹی سوینئر پیش کیا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

راولپنڈی شہر کی مزید خبریں