والنٹری سروسز اوورسیزکے وفد کا ریسکیو1122 راولپنڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

پیر 13 نومبر 2017 20:51

راولپنڈی۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء)والنٹری سروسز اوورسیز(وی ایس او ) کے وفد نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 راولپنڈی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے ایمرجنسی رسپانس سسٹم کا مشاہدہ کیا۔چیف ایگزیکٹوآفیسر (وی ایس او) فلپ گڈوِن اپنے آفسران کے ہمراہ ریسکیو1122 کے ہیڈ کوارٹر تشریف لائے جہاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن ،سربراہ کمیونٹی سیفٹی و انفارمیشن دیبا شہناز اور سینئر ریسکیوافسران نے وفدکا استقبال کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرراولپنڈی ڈاکٹر عبد الرحمن نے وفد کو پاکستان میں ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم کے قیام کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور بانی ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ایمرجنسی مینجمنٹ کے نظام کے حوالے سے انتھک محنت کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

(جاری ہے)

سربراہ کمیونٹی سیفٹی و انفارمیشن دیبا شہناز نے وفد کو پنجاب بھر کی پرفارمنس کے بارے میں بتایا جسمیں ایمرجنسی سروس نے پنجاب بھر میں اب تک 53 لاکھ ایمرجنسی متاثرین کو بروقت ریسکیوکیا ہے اور ایک لاکھ سے زائد ریسکیو محافظ (والنٹیرز)کو پنجاب بھر میں رجسٹرڈ کیا ہے تاکہ پنجاب کے تمام یونین کونسل میں کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمزکو قائم کیا جا سکے۔

دیبا نے بتایاکہ رجسٹرڈ ریسکیومحافظ کے ساتھ موبائل اپلیکیشن کے ذریعے باہمی ربط رکھا جا رہا ہے اور تمام محافظ کو انٹر نیشنل سطح کے ڈزاسٹر رسپانس کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔سربراہ کمیونٹی سیفٹی نے مزیدوی ایس او کی ریسکیو1122 کے ساتھ باہمی ربط اور کمیونٹی کی استعداد کار میں اضافے کیلئے کوششوں کو سراہا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں