راولپنڈی، ’’ البائراک‘‘ کے 2سینیٹری ورکرز کے قتل کے خلاف احتجاج

مری روڈ کو دونوں اطراف سے بلاک کر دیا گیا، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

پیر 13 نومبر 2017 21:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) راولپنڈی میں کوڑا کرکٹ تلف کرنے اورشہر میں صفائی کی نگران ترک کمپنی’’ البائراک‘‘ کے 2سینیٹری ورکرز کے قتل کے خلاف راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیو ایم سی )اور البائراک کے ملازمین ساتھیوں کے پے درپے قتل کے واقعات کے خلاف سراپا احتجاج بن کر مری روڈ پر نکل آئے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن پنجاب کے چیئرمین غلام محمد ناز کی قیادت میںسینکڑوں مردو خواتین مظاہرین نے مری روڈ کو دونوں اطراف سے بلاک کر دیااحتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیںمظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرمزدوروں کا قتل بند کرواوربے گناہ سینیٹری ورکرز کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے کے الفاظ تحریر تھے مظاہرین نے مری روڈ پر دھرنادیااس موقع پر غلام محمد ناز نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں گزشتہ مختصر عرصے میں کمپنی کے 5 ملازمین قتل ہو چکے ہیںجبکہ ایک واقعہ کے ملازمین بھی تاحال گرفتار نہیں ہو سکے انہوں نے کہا کہ ایک ہی تھانہ کی حدود میں پے درپے واقعات خطرے کی علامت ہیں اور پولیس اپنی جان چھڑانے کے لئے پہلے ایک واقعہ کو دشمنی کا شاخسانہ قرار دے کر فائل بند کر چکی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تینوں واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے قتل ہونے والے سنیٹری ورکرز کو مالی امداد دی جائے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے تو ملک گیر احتجاج ہوگااس موقع پرسنیٹری ورکرز سے مذاکرات کے لئے اے سی سٹی اور ایس پی راول کے علاوہ یونین کونسل27 کے چیئرمین اظہر اقبال ستی اور سی ٹی او راولپنڈی موقع پر پہنچ گئے جس پرمظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی مطاہرین کا موقف تھا کہ2ماہ میں5 خاکروب قتل ہو چکے ہیںلیکن پولیس خواب خرگوش میں ہے انہوں نے پانچوں خاکروبوں کے قتل کوٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ایک بھی واقعہ کے قاتلوںکوگرفتار نہیں کر سکی اس موقع پرمیئر راولپنڈی سردار نسیم بھی مذاکرات کے لئے موقع پر پہنچ گئے جن کی آمد پر متاثرہ خاندانوں کی خواتین قتل کے خلاف چیخ وپکار اور بین کرتی رہیں سردار نسیم نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹارگٹ کلنگ کے گزشتہ واقعات کی مکمل تحقیقات ہوتی تو دوبارہ سنیٹری ورکرز کے قتل کا واقعہ پیش نہ آتاانہوں نے کہا کہ سنیٹری ورکرز کے قتل کی تحقیقات کے لئے وزیراعلی پنجاب نے پولیس افسران کی 4 رکنی ٹیم بنا دی ہے جب تک قاتل سامنے نہیں آتے میں آپکے ساتھ ہوں انہوں نے مظاہرین کے قائدین کو دعوت دی کہ انتظامیہ سے مذاکرات میں میرے ساتھ چلیں انہوں نے کہا کہ ہماری مسیحی برادری شہر کی صفائی کا کام انجام دیتی ہے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچاکر دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں