14نومبر کو ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام ہو گا جس میں سیاسی وسماجی رہنما شرکت کریں گے

پیر نومبر 21:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2017ء)ماہر ذیابیطس پروفیسر ڈاکٹر جمال ظفر کی طرف سے ’’ذیابیطس کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر’’ ذیابیطس آگاہی واک‘‘14نومبر 2017ء بروز منگل صبح 10بجے میونسپل اسٹیڈیم، سید پور روڈ سٹیلائٹ ٹاؤن میں ہو گی ،جس میں سیاسی و سماجی رہنماء ڈاکٹر جمال ناصر مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

واک میں ینگ ڈاکٹرز،مقامی سکولوں کے بچے ،فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نمائندوں سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔

اس موقع پر کیپس،خوراک اور تحائف بھی تقسیم کئے جائیں گے اور بچوں کے لئے ’’فری شوگر سیکریننگ کیمپ‘‘ بھی لگایا جائے گا ۔ پروفیسر ڈاکٹر جمال ظفرکے مطابق اس دن کی مناسبت سے ’’شوگر فری سکریننگ‘‘ کے لئے مختلف علاقوں میں موبائل ایمبولینسز بھی بھجوائی جائیں گی ۔اسی روز شام 3بجے مقامی ہوٹل میں ’’شوگر آگاہی سیمینار ‘‘ہوگا جس میں پروفیسر سلیم قریشی ، ڈاکٹر رضوان عزیز قاضی اور ڈاکٹر عمر خطاب کریں گے۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments