مری ،کوٹلی ستیاںاور کہوٹہ میںتمام ترقیاتی منصوبے بر وقت مکمل کیے جا رہے ہیں،راجہ عتیق سرور

پیر 13 نومبر 2017 21:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) راجہ عتیق سرور اور حافظ عثما ن نے کہا ہے کہ مری ،کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ میں تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جارہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں میں سٹرکوں کی تعمیر نو، توسیع اور لینڈ سلائڈنگ کی روک تھام پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ ان تمام علاقوں میں ترقی کا عمل تیزی سے جاری رہے اور مقامی آبادی کو تیز ذرائع آمد و رفت میسر آ سکیں، سیاحتی مرکز مری میں سٹرکوں کی توسیع اور تعمیر نوپر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ مقامی آبادی اور ملک بھر آنے والے سیاحوں کی آمد و رفت آسان ہو سکے ، مری ، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ میں صحت عامہ پر بھی توجہ دی گئی ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں سہولیات میں اضافہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں مزید ضرور ی اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ان خیالات کاا ظہا ر انہوںنے کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں مری ، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ راولپنڈی نورین بشیر، محکمہ صحت، تعلیم ، لوکل گورنمنٹ ، ہائی وے ،بلڈنگ، اور پبلک ہیلتھ کے محکموں کے متعلقہ حکام موجود تھے۔ سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) راجہ عتیق سرور نے کہا کہ مری میں سٹرکوں کی تعمیر نو اور توسیع کے دورا ن لینڈ سلائڈنگ اور برساتی نالوں کی وجہ سے سڑکوں کو نقصان سے بچانے کیلئے بہترین انجینئرنگ حل نکالے گئے ہیں جس کی وجہ سٹرکوں کی مدت میں اضافہ ہو گا اور آمد و رفت بھی آسان ہو گی ۔

انہوں نے کہاکہ پی پی ون اور ٹو میں 14سکولوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور 2016-17کے دوران 95میں سے 87 سکولوں کی غیر محفوظ عمارات کی تعمیر نو کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ٹی ایچ کیو مری، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں صحت عامہ کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ٹی ایچ کیو کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ میں نئے بلاکوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) اور کوآرڈینٹر وزیر پٹرولیم حافظ عثمان نے کہاکہ مری ، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ میں موجودہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دورا ن ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گے ہیں جس سے عام شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری آئی ہے اور راولپنڈی اور اسلام آباد تک رسائی میں بہتری آئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ مری میں سٹرکو ں کی تعمیر نو اور توسیع سے نہ صرف مقامی آبادی کو فائدہ ہو ا ہے بلکہ اس سے سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو ا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں