راولپنڈی ،پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے زیر اہتمام شوگر سے متعلق آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

پیر 13 نومبر 2017 21:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن راولپنڈی اسلام آباد اور این سی پی سی مورگاہ کے اشتراک سے شوگر (ذیابطیس) سے متعلق آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا․ ایوب پارک راولپنڈی میں منعقد ہونے والی اس واک میں اکیڈمی آف فیملی فزیشن کی طرف سے ڈاکٹر منظور احمد, صدر, ڈاکٹر سرفراز بشیر, جنرل سیکرٹری , ڈاکٹر شہزاد طاہر, سنیئر وائس پریزیڈنٹ کے علاوہ ڈاکٹر وسیم احمد , ڈاکٹر نعمان خان , ڈاکٹر منیر احمد اور ڈاکٹر سونیا بختیار کے ساتھ ڈاکٹروں, عام شہریوں اور مختلف تعلیمی ادارو ںکے طلباء وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ․این سی پی سی کے نمائندے ارشاد رامے اس واک کے مہمان خصوصی تھی․ ․ اس موقع پر طبی ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذیابطیس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد لمحہ فکریہ ہے ․ انہو ںنے کہا کہ شوگر کی بیماری کے بارے میں عام شہریوں میں شعور اجاگر کر کے اس بیماری کو بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے ․ اور مثبت طرز زندگی اختیار کر کے اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے ․ انہو ںنے کہا کہ اس وقت دنیا میں ایک اندازے کے مطابق اڑھائی کروڑ افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں ․جبکہ صرف پاکستان میں ستر لاکھ کے قریب ذیابطیس کے مریض موجود ہیں․ مقررین نے مزید کہا کہ صحت مند طرز زندگی , مناسب ورزش , سادہ اور معیاری غذا اور کم سے کم ذہنی دبائو کے ذریعے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں