مسلم لیگ ن کے تمام مقامی عہدیدار عوامی سطح پر فعال ہو جائیں، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کئے جانیوالے بے بنیاد پراپیگنڈے کا موثرجواب دیں،ایم پی اے افتخار احمد وارثی

پیر 13 نومبر 2017 21:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے تمام مقامی عہدیدار یونین کونسل کی سطح پر فعال و متحرک ہو جائیں اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کئے جانے والے بے بنیاد پراپیگنڈے کا موثر توڑ کرنے کیلئے عوام رابطہ مہم شروع کریں ․ انہوں نے یہ بات اپنے حلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے دوران وہاں ملنے والے لیگی کارکنوں اور عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ․ انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی لیڈر میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ صاف ہیں اور اعلی عدالتوں میں پہلے بھی ان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا اور آئیندہ بھی وہ عدالتوں سے سرخرو ہو کر نکلیں گے ․ انہو ںنے کہا کہ ہمارے اس ٹرائل پر اپوزیشن جماعتیں بے بنیاد پراپیگنڈہ کرکے عوام کو ورغلا رہی ہیں مگر عوام عملی خدمت کی سیاست اور محض کھوکھلے نعروں کے درمیان فرق کو اچھی طرح جان چکے ہیں ․ انہوں یونین کونسلوں کے مقامی عہدیداروں سے کہا کہ وہ اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و یک جہتی پیدا کریں اور اپوزیشن جماعتوں کے پراپیگنڈے کا موثر توڑ کرنے کیلئے عوام الناس سے رابطہ کرکے انہیں نہ صرف مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کی سیاست باور کروائیں بلکہ انہیں بتائیں کہ مخالفین ہمارے ترقیاتی کاموں سے نالاں ہو کر بے بنیاد واویلا کر رہے ہیں ․ انہو ںنے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو اپنی عوامی مقبولیت بڑھانے کا یہ سستا ذریعہ کوئی فائدہ نہیں دے گا ․

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں