پی ٹی ڈی سی کے زیر اہتمام رائونڈ ٹیبل ڈسکشن کل ہو گی

منگل نومبر 16:37

پی ٹی ڈی سی کے زیر اہتمام رائونڈ ٹیبل ڈسکشن کل ہو گی
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2017ء) پی ٹی ڈی سی کے زیر اہتمام رائونڈ ٹیبل ڈسکشن کل15نومبرکو صبح گیارہ بجے فلیش مین ہوٹل راولپنڈی میں ہو گی ۔ پاکستان ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول صوبائی شعبہ سیاحت و نجی شعبہ کی مشاورت سے سیاحت کی جامع قومی حکمت عملی تشکیل دینے کے لیے خصوصی گول میز مباحثہ(رائونڈ ٹیبل ڈسکشن )کا انعقاد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے اے پی پی کو بتایاکہ پاکستان ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے سیاحت کے فروغ اور قومی سیاحتی حکمت عملی کی تشکیل کے لیے سیاحت کے شعبے سے منسلک تھنک ٹینک سے اس اہم معاملے پر صائب رائے کے حصول کے لیے خصوصی ڈسکشن سیشن کا فیصلہ کیا ہے ۔اس رائے کی روشنی میں متفقہ قومی سیاحتی پالیسی تشکیل دی جائے گی تاکہ سیاحت کے شعبہ میں کاروباری ماحول کو قابل عمل بنایا جاسکے ۔اس موقع پر شرکاء کو پاکستان میں سیاحت کے سکوپ کے حوالے تیار کی گئی خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی ۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments