میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کا انسداد تجاوزات آپریشن ، 4ٹرک سامان ضبط

ٹریفک روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی،حکام

منگل 14 نومبر 2017 16:37

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران 4ٹرک سامان ضبط کر لیا ۔میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے شعبہ انسداد تجاوزات کے عملے نے گذشتہ روز اقبال روڈ ،تلواڑاں بازار ،لیاقت روڈ ،جناح روڈ ،سبزی منڈی ،باڑا بازار ،راجا بازار ،چراہ روڈ ،فاروق اعظم روڈ ،صادق آباد ،کمرشل مارکیٹ ،کوئٹہ ہوٹل کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی اورتجاوز کنندگان کا 04ٹرک سامان ضبط کر کے میونسپل کارپوریشن کے سٹور میں جمع کر وا دیا ۔

میونسپل کارپوریشن حکام کہنا ہے کہ ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھا جائے گا اور میئر سردار نسیم کی خصوصی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کا دبائو قبول نہیں کیاجائے گا جبکہ ٹریفک روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ جن علاقوں میں ٹریفک جام کی زیادہ شکایات تھیں ان علاقہ جات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کو تیز تر کردیا گیاہے کیونکہ ٹریفک مسائل کا حل اولین ترجیح ہے تاھم بتدریج نسبتاً کم گنجان علاقوں میں بھی انسداد تجاوزات آپریشن کیا جائے گا اور نواز شریف پارک سے ملحقہ علاقوں سمیت دیگر علاقہ جات میں بھی آپریشن کیاجائے گا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں