کلر سیداں، کسانوں کو بیماری سے پاک مفت بیج گندم فراہم کر دیا گیا

منگل 14 نومبر 2017 16:51

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت توسیع کلر سیداں میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے منصوبے کے تحت کسانوں کو بیماری سے پاک مفت بیج گندم فراہم کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ایک تقریب دفتر محکمہ زراعت کلر سیداں میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ربنواز منہاس تھے اس سکیم کے تحت تحصیل کلر سیداں میں کل 211کسانوں کو قراندازی کے ذریعے بیج فراہم کیا گیا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلر سیداں رانا انعام اللہ خان زراعت آفیسر محمد بشارت اور کسانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں