ایران و عراق سرحدپر ہولناک زلزلے کے باعث جانی ضیاع پر افسوس ہے ، علامہ ساجد نقوی

امت مسلمہ کو چاہیے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مصیبت زدہ بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے،قائد ملت جعفریہ پاکستان

منگل 14 نومبر 2017 17:15

اسلام آباد /راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں قدرتی آفت کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار، ایرانی و عراقی عوام سے اظہار تعزیت ، علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی و عراقی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں آنیوالے ہولناک زلزلے اور اس کے باعث ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ قدرتی آفت کے باعث سینکڑوں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور دکھ ہے، انہوںنے ایران اور عراق کی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے دکھی و غم زدہ بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ امت مسلمہ کو چاہیے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مصیبت زدہ بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں