موسم سرما کی پہلی بارش ، چٹ پٹی اشیاء ،سوپ اور مچھلی کی فروخت میں اضافہ

منگل 14 نومبر 2017 17:45

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) موسم سرما کی پہلی بارش کے آغا زکے ساتھ ہی چٹ پٹی اشیاء ،سوپ اور مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ۔منگل کو راولپنڈی میں موسم سرما کی پہلی بارش کے شروع ہوتے ہی پکوڑوں ،سموسوں ،فرائی فش اور سوپ کی دکانوں پر رش بڑھ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد چٹ پٹی اشیاء سے لطف اندوز ہونے لگی ۔

(جاری ہے)

شہریون نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ باران رحمت کے ساتھ موسم میں یکدم تبدیلی آگئی ہے اور حقیقی معنوں میں سردیوں کا آغاز ہو گیاہے ۔بارش اور سرد موسم کی وجہ سے چٹ پٹی اشیاء کھانے کو دل کرنے لگا تواکثر شہریوں نے پکوڑوں کا انتظام گھر پر ہی کر لیا، جبکہ متعدد شہریوں نے پکوڑوں سموسوں ،مچھلی کی دکانوں کا رخ کر لیا ۔صدر میں فرائی مچھلی،پکوڑوں اور سوپ کی دکانوں پر بے تحاشا رش دیکھنے کو ملا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں