راولپنڈی: فائرنگ اورٹریفک حادثے میں1شخص جاں بحق،طالبعلم زخمی ہو گیا

جمعرات 18 جنوری 2018 22:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2018ء) راولپنڈی میں فائرنگ اورٹریفک حادثے میں1شخص جاں بحق اورطالبعلم زخمی ہو گیا اطلاعات کے مطابق چکری روڈ کے قریب ٹویوٹا ہائی ایس اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے حساس ادارے کا ملازم جان کی بازی ہار گیا ظہیر عباس چکوال سے تعطیلات ختم ہونے پر ڈیوٹی پر آرہا تھا متوفی کی لاش سی ایم ایچ منتقل کردی گئی ادھر تھانہ نیو ٹائون کے علاقے سکتھ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 17 سالہ طالب علم شدید زخمی ہو گیازخمی طالب فنان کو بے نظیر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں