آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ،ایف سی بلوچستان کی کارروائیاں ،8دہشتگرد گرفتار ،اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ایف سی بلوچستان نے سبی ،پشین ،ڈیرہ بگٹی،اوچ ،ڈیرہ مراد جمالی،سمبازا اور کانک میں کیں،آئی ایس پی آر

جمعرات 18 جنوری 2018 22:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ،ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے افغان شہری سمیت8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وبارود برآمد بھی کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیاں ایف سی بلوچستان نے سبی ،پشین ،ڈیرہ بگٹی،اوچ ،ڈیرہ مراد جمالی،سمبازا اور کانک میں کیں ،جہاں افغان شہری سمیت آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔دہشت گردوں کے قبضے سے آئی ای ڈیز،راکٹس،گرینیڈ،مارٹرزاوردھماکاخیزموادبرآمد کرلی گئیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں