راولپنڈی، پی ایم ڈی سی نے اپنے کام میں بہتر ی لانے کے لئے نظام کی ڈیجیٹیلائیزیشن پر عمل درآمد شروع کردیا

پی ایم ڈی سی کونسل کے چیئر مین سپریم کورٹ کے سابق جسٹس میاں شاکر اللہ جان کی صدارت میں اجلاس

اتوار 21 جنوری 2018 20:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) نے اپنے کام میں بہتر ی لانے کے لئے نظام کی ڈیجیٹیلائیزیشن پر عمل درآمد شروع کردیا اس ضمن میں پی ایم ڈی سی کونسل کے چیئر مین سپریم کورٹ کے سابق جسٹس میاں شاکر اللہ جان کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا تاکہ دفتر کے آئی ٹی نظام کو بہتر بنانے، بحال کرنے اور ادارہ کے کام میں تیزی کے لئے ڈیجیٹیلائزیشن کا نظام لایا جاسکے اوردفتر کو پیپر لیس بنایا جا سکے اجلاس میں ڈی جی فرجیل جاوید اورحکومت پاکستان کی ٹیلی مواصلات وزارت کے ذیلی ادارہ پاکستان نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے بلال عباسی منصوبے کے سربراہ بلال عباسی نے نئے ڈیجیٹلائزیشن نظام کی تنصیب کے بارے میں بریفنگ دی اجلاس میں ڈاکٹر وسیم احمد بھی موجود تھے ڈیجیٹیلائزیشن کا جو نظام نصب کیا جا رہا ہے اس میں ای آفس سسٹم بھی شامل ہے جو کام اور خود کار طریقے سے پیپر لیس کام کی طرف پہلا قدم ہے یہ نظام فزیکل فائلوں کی جگہ لے گا اور خرابیوں کو ختم کرنے، سرکاری اعداد و شمار کی حفاظت اور شفافیت وغیرہ جیسے اہم کام کرے گا اس دوسرے نظام کے بعد ایم ایس آئی (مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم) ہے، جو میڈیکل اور / ڈینٹل کی تعلیم مکمل کرنے والوں کی آن لائن رجسٹریشن سسٹم وغیرہ کے لئے سافٹ ویئر کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن میں مدد کرے گا ایڈ ہاک کونسل کے چیئر مین نے اجلاس کے دوران اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ ادارہ میں آئی ٹی اصلاحات اور ان پرعمل درآمد لازمی ہے وقت کی اہم ضرورت ہے ای آفس سسٹم کا مقصد ادارہ کے موجودہ قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام وفاقی اداروںکے ساتھ مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، تاکہ کام کرنے کے فوری اخراجات اور غیر ضروری تاخیر کو کم کرنے کے لئے تیز، قابل اعتماد اور شفاف نظام فراہم کیا جاسکے اورمناسب لاگت سے روایتی فائلوں کا نظام اور ریکارڈ رکھا جاسکے . انہوں نے مزید کہا کہ اس نظام کے ساتھ میڈیکل ڈاکٹروں اور دانتوں کے ڈاکٹروں کو فوری طور پر سہولت فراہم کی جاسکے انہوں نے کہا کہ اس سے پی ایم ڈی سی کو یومیہ کام نمٹانے کے لئے ٹیکنالوجی اور انفارمیشن سسٹم کے استعمال سے ڈیٹا کی دستیابی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی میڈیکل اور ڈی سی کے مختلف محکموں کے درمیانرابطوں کو بہتر بنائے گا. چیئرمین نے صدر / چیئرمین کے ایڈوائیزر پروفیسر مبشر ملک کی ڈیجیٹیلائزیشن کے عمل کی سہولت کی فراہمی پر تعریف کی.اجلاس کے بعد چیئرمین جسٹس میاں شاکر اللہ جان نے ڈیجیٹیلائیزیشن کے کا م کاخیرمقدم کیا اور منظوری دی اور عمل کو فوری طور پر شروع کرنے کی سختی سے ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اگر یہ فیصلہ ادارہ کو بہتر بنتا ہے تو اس فیصلے پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے ان کی ہدایات پر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو خطوط لکھے گئے ہیں کہ وہ اس عمل کو شروع کرنے کے لئے پورے نظام سے متعلق ماہرین کی ایک ٹیم بھیجے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم پی او ڈی کے لئے چیزوں کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں