راولپنڈی، ایکسپورٹ ری فنڈز کی فوری واپسی کے لیے وزیر اعظم سے بات کروں گا ،غضنفر بلور

ایکسپورٹرز کے 300ارب ری فنڈز بقایا ہیں ایف بی آر ان کی جلد واپسی کے لیے اقدامات کرے تاجر برادری کے مسائل خاص طور پر ٹیکسوں کے نام پر ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام ہونی چایئے، نو منتخب صدر ایف پی سی سی آئی

اتوار 21 جنوری 2018 20:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) ایکسپورٹ ری فنڈز کی فوری واپسی کے لیے وزیر اعظم سے بات کروں گا ایکسپورٹرز کے 300ارب ری فنڈز بقایا ہیں ایف بی آر ان کی جلد واپسی کے لیے اقدامات کرے تاجر برادری کے مسائل خاص طور پر ٹیکسوں کے نام پر ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام ہونی چایئے حکومت نے بجلی اور گیس سستی کرنے کا وعدہ کیا ہے اس کا دائرہ کارایکسپورٹ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ دوسری انڈسٹری تک بھی بڑھایاجائے سستی بجلی و گیس سے مینو فیکچرنگ کی صنعت بحال ہو گی اس سے برآمدات میں اضافہ ہو گا ان خیالا ت کا اظہار ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب صدر غضنفر بلور نے گذشتہ روز راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے فیڈ ریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس کے نو منتخب عہدے داروں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا ٹیکس وصولی کے نام پر بزنس کمیونٹی کو ہراساں نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی غیر یقینی کی فضا کا خاتمہ ہو نا چایئے جب حکومت کے جانے کی باتیں ہو رہی ہوں تو سرمایاکار کیسے اعتماد کرے گا میرے لیے سب برابر ہیں چھوٹے اور بڑے تاجروں اور تمام چیمبرز کو ساتھ کے کرچلوں گا اس سے پہلے راولپنڈی چیمبر کے صدرزاہد لطیف خان نے اپنے خیر مقدمی خطاب میںایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی کامیابی پر پیٹرن انچیف ایس ایم منیر اور چیئرمین افتخار علی ملک اور نو منتخب صدر غضنفر بلور،سینئر نائب صدر، نائب صدور اور دوسرے عہدے داروں کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب صدور فیڈریشن کے معاملات میں تمام چیمبرز کو ساتھ لے کر چلیں گے ،انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نو منتخب صدر غضنفر بلور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل اور پاکستان کی صنعت و تجار ت کی ترقی، پالیسی سازی اور فروغ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور اس ضمن میںراولپنڈی چیمبر کے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے راولپنڈی چیمبر کی جاری سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پنڈی چیمبر اس سال مارچ میں گوادر میں آل پاکستان انٹرنیشنل چیمبرز صدور کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے جس میں ملک بھر سے اور بیرون ملک چیمبر آف کامرس اور کمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے اس کے ساتھ ساتھ اپریل میں راول انٹرنیشنل ایکسپو کا انعقاد بھی شامل ہے گروپ لیڈر سہیل الطاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ انفرادی انکم ٹیکس کی شرح 15فی صد تک لایا جائے سیلز ٹیکس، کارپوریٹ ٹیکس، آڈٹ اور ایس آر اوز کے حوالے سے جامع سفارشات حکومت کو بھیجی جائیں گی اس موقع پر ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک نے اپنے خطاب میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ برآمدات کے اہداف صرف نجی شعبے کو مراعات دے کر ہی پورے کیے جا سکتے ہیں تقریب سے سینیٹرالیاس احمد بلور سمیت آر سی سی آئی کے گروپ لیڈر ایس ایم نسیم نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سینئر نائب صدر ناصر مرزانائب صدر خالد فاروق قاضی، سابق صدور، مجلس عاملہ کے اراکین ، دوسرے چیمبرز کے عہدے داران، تاجر تنظیموں کے نمائندوں سمیت تاجروں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں