راولپنڈی،دھمیال روڈ پر بچے سے زیادتی کا واقعہ ،لیگی ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل کا سخت غم و غصے کا اظہار

پولیس باقی سب کام چھوڑ کر ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے،گفتگو

اتوار 21 جنوری 2018 22:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) دھمیال روڈ پر بچے سے زیادتی کے واقعہ پر مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز افضل نے سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس باقی سب کام چھوڑ کر ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچے کے ورثاء کا احتجاج اور غصہ بالکل درست ہے کیونکہ پولیس کا یہ پرانا وطیرہ ہے کہ ملزمان کا تعاقب کرنے کی بجائے لواحقین کو جھوٹی تسلیاں دینا شروع ہوجاتی ہے اس حلقے کے عوام نے مجھے اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے منتخب کیا ہے پولیس یہ نہ سمجھے کہ حلقے کے عوام لاوارث ہیں۔

جب تک پولیس ملزم گرفتار نہیں کرتی اس وقت میں چین سے نہیں بیٹھوں گا اور نہ ہی پولیس کو سکھ کا سانس لینے دوں گا۔ انہوں ے کہا کہ پولیس کا سب سے پہلا فرض شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہے لیکن پولیس ہمیشہ سستی کا مظاہرہ کرتی ہے اور ہماری حکومت ایسی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کرے گی۔پولیس نے اگر کارکردگی نہ دکھائی تو وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے بات کروں گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں