مندرہ پولیس کیجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں12ملزمان گرفتار

پیر 22 جنوری 2018 18:31

ْ راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی12ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ و منشیات برآمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس نے طارق محمود سے 2000گرام چرس ، تھانہ ریس کورس پولیس نے سرفراز سے 305گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے حمید سے 220گرام چرس ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے شیراز سے 1300گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے صنور سے 03لیٹر کھلی شراب، کاشف سے 04لیٹر کھلی شراب، عرفان سے 04لیٹر کھلی شراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جمیل سے 10لیٹر کھلی شراب، شہزاد سے 10لیٹر کھلی شراباور رحمت علی سے 50لیٹر کھلی شراب، تھانہ پیرودہائی پولیس نے خالد سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ صادق آباد پولیس نے ساجد سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند برآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں