نالہ میں چھلانگ لگا کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل

منگل 23 جنوری 2018 18:05

راولپنڈی23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) تھانہ روات کی حدود میں نالہ میں چھلانگ لگا کر جاں بحق ہونے والی نا معلوم خاتون کی لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان کے مطابق پیر کی شب بحریہ ٹاون فیز08میں واقع نالہ میں ایک نامعلوم خاتون نے چھلانگ لگا کر ڈوب گئی، جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیوکی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی تلاش کے لئے رات گئے تک ریسکیوٹیم اپنی کوشش کرتی رہی مگر لاش نہ ملنے پر آپریشن منگل کی صبح تک موخر کیا گیا۔

ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ منگل کی صبح آپریشن کے دوران نالے میں ڈوبنے والی خاتون کی لاش بر آمد کر لی گئی، جسے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاںبحق ہونے والی خاتون کے کسی رشتہ داریا ورثاء سے رابطہ نہیں ہوسکا، جبکہ لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں