راولپنڈی میں قائم ماڈل عدالتوں نے منگل کو 27فوجداری اور دیوانی مقدمات کے فیصلے سنائے

منگل 23 جنوری 2018 22:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر کی سربراہی میں راولپنڈی میں قائم ماڈل عدالتوں نے منگل کے روز 27فوجداری اور دیوانی مقدمات کے فیصلوںمنشیات کے مقدمات میں نامزد3 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پرمجموعی طور پر4 سال 8 ماہ20 دن قید اور42ہزار جرمانے کی سزا سنا کر3 ملزمان کوناکافی شہادت پر بری کر دیا جبکہ 4 ملزمان کو پروبیشن پر پابند کیا گیا ہیدریں اثنا عدالتوں نے مجموعی طور پر40گواہوں کے بیان بھی قلمبند کر لیے ہیں سول ایپلٹ عدالت نی1 سول اپیل اور سول عدالتوں نی13سول مقدمات کے فیصلے سنائے اور17گواہوںکے بیان قلمبندکئے اسی طرح ای کورٹ میں ویڈیولنک کے ذریعے اڈیالہ جیل 17 حوالاتیوں کی حاضری لگائی گئی جبکہ مصالحتی سینٹر میں سول جج کی نگرانی میں 2 مقدمات میں فریقین کے درمیان مصالحت سے صلح کروادی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے لڑکی کی تحویل کیلئے دائردرخواست پر16 سالہ حلیمہ سعدیہ کو والدہ روبینہ بی بی کی تحویل میں دے دیا ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں