یونین کونسل75 گنگال نیو گلزار قائد اور نواز کالونی کے مکینوں کاواسا کے خلاف احتجاج

منگل 23 جنوری 2018 22:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) یونین کونسل75 گنگال نیو گلزار قائد اور نواز کالونی کے مکینوں کاواسا کے خلاف احتجاج ۔واسا حکام کی جھوٹی تسلیوں سے تنگ آچکے ہیں ۔اہلیان علاقہ۔ چوہدر نثار علی خان کے کروڑوںروپے پانی کے لیے جاری فنڈز عوام کے کام نہ آسکے اہل علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 75گنگال کے علاقہ نیو گلزار قائد ،نواز کالونی کے مکینوں کی کثیر تعداد، واسا، کے خلاف احتجاج کے لیے گھروں سے باہر نکل آئی یونین کونسل کے چیئرمین ملک ناہید سلطان کو اہل علاقہ نے احتجاج کے موقع پر طلب کر لیا اور پانی کے مسلے کو حل نہ کیے جانے پر وی آئی روڈ بلاک کرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ ہمارے علاقے کا پانی کا ٹیوب ویل مکمل پڑا ہے اس کو مین لائن سے نہیں جوڑا جا رہا اور نہ ہی باقی پائپ لائنوں کا کام کیا جا رہا ہے متعدد بار واسا حکام سے میٹنگ اور ملاقاتیں کی مگر ہر بار سبز باغ دیکھا کر واپس بھیج دیا جاتا ہے اہلیان علاقہ نے کہا کہ ہم تنگ آچکے ہیں اور اب گھروں سے نکل آئیں ہیں وہ وی آئی پی روڈ کو بلاک کریں گے جس پر چیئرمین ملک ناہید نے اہلیان علاقہ،قدیر بھٹی ،ملک راشد نواز، عاصم سیٹھی،تنویر کونسلر،اشتیاق شاہ،چوہدری رفیق،زاہد شاہ،ڈاکٹر لیاقت ، نیاز شاہ ،چوہدری سلطان، سمیت علاقے کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے احتجاج کو پرامن رکھیں اور وی آئی پی روڈ کو مت بلاک کریں میں ایک بار پھر واسا حکام سے ملاقات کر کے اس مسلے کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں اگر اس بار آپ کے پانی کا مسلہ حل نہ ہوا تو میں آپ کو احتجاج سے نہیں روکو گا یہ آپ کا حق ہے ملک ناہید سلطان نے اہلیان علاقہ کویقین دہانی کرائی کے وہ اپنے قائد چوہدری نثار علی خان کے پانی کے لیے کروڑوں روپے کے جاری فنڈزکو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود سے ملاقات کر کے موجودہ صورت حال سے آگاہ کریں گے اہلیان علاقہ چیئرمین یوسی گنگال ،ملک ناہید سلطان کی یقین دہانی پر پرامن منتشر ہوکر واپس چلے گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں