انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ترکی میں ایف آئی کے دفتر کا قیام
ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے دوحکام کو ترکی بھیج دیا
پیر 16 اپریل 2018 16:30
(جاری ہے)
پاکستان کو امریکی حکام کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ اگر انہوں نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات نہ کیے تو پاکستان کے لیے امریکا کی شہری امداد کو روک دیا جائے گا۔
ترکی میں ایف آئی اے کے دفتر کے قیام کے بعد اسی طرح کے دفاتر ایران اور یونان میں بھی کھولے جائیں گے۔منصوبے کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر کے برابر کے عہدے کے ایف آئی حکام کو ترکی، ایران اور یونان میں اسٹاف کے ہمراہ تعینات کیا جائے گا تاہم کچھ رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ دفتر خارجہ ایف آئی اے کے لیے اتنا مددگار نہیں جتنا ہوسکتا ہے۔ایف آئی اے کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ ادارے کا ایسا ہی ایک دفتر، جو پاکستانی مہاجرین کی غیر قانونی نقل و حمل پر نظر رکھتا ہے، دوحہ میں گزشتہ کچھ عرصے سے قائم ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کے ان 3 ممالک میں دفاتر قائم کرنے کا منصوبہ اس وقت سامنے آیا تھا جب لیبیا کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی جس میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد پاکستانیوں کی تھی۔یہ حادثہ 31 جنوری کو پیش آیا تھا جبکہ کشتی میں سوار کئی افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے جبکہ کچھ اب بھی لاپتہ ہیں۔ذرائع کے مطابق 13 پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن کی لاشوں کو ڈھونڈ کر وطن واپس بھیجا گیا تھا۔سینئر حکام کے مطابق قطر میں پاکستانی سفارت خانہ حراست میں لیے گئے یا جیلوں میں موجود غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کی مدد کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یونان اور ایران میں بھی سفارت خانہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ جو ایران اور ترکی کو اپنا راستہ بنا کر غیر قانونی تارکین وطن کو یورپ بھیجتے ہیں کا ایک منظم نیٹ ورک چل رہا ہے اور یورپ جانے کے خواہش مند زیادہ تر افراد پہلے بلوچستان کے ذریعے ایران میں داخل ہوتے ہیں جہاں سے انہیں ترکی لے جایا جاتا ہے اور پھر وہاں سے انہیں خطرناک کشتی کا سفر کرکے یونان لے جایا جاتا ہے۔انہوں نے عوام، بالخصوص نوجوانوں میں غیر قانونی ہجرت کے خطرات کے حوالے سے آگہی پھیلانے کی ضرورت کپر زور دیا جو بہتر زندگی کے حصول کے لیے یورپ جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔حکام نے امید کا اظہار کیا کہ ایران ترکی اور یونان میں ایف آئی اے کے دفاتر کے قیام سے غیر قانونی نقل و حمل اور انسانی اسمگلنگ پر قابو پایا جاسکے گا۔متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
طالبعلموں کو آسان سفری سہولیات دینے اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانےکے لئے موٹرسائیکل سکیم کا آغاز ..
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
راولپنڈی،بس لوٹ مار، ڈاکوں کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں غنی گلاس نے ایس این جی پی ایل کو 5 وکٹوں سے ہرادیا
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں کل بروزجمعہ کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
تعلیمی اداروں سے منشیات کے ناسور کاخاتمہ اولین ترجیح ہے ، ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
برطانوی قونصل خانے کے دو رکنی وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ،برطانوی قیدیوں سے ملاقات
راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن،68افراد کے کوائف درج
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد تعمیرات مسمار
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد