صوبے بھر میں جرائم اور دہشتگردی کی روک تھام کے لئے 600سے زائد نئے پولیس افسران تعینات ہوں گے، پولیس حکام

پیر 16 اپریل 2018 17:55

راولپنڈی16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں جرائم کی شرح اور دہشتگردی کے واقعات کو قابو کرنے کے لئے 600سے زائد نئے پولیس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے نئی تعناتیوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق جن پولیس افسران و اہلکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں تربیت یافتہ 357 سب انسپکٹرز اور 314 اے ایس ائیز شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ افسران کا انتخاب پبلک سروس کمشن کے تحت شفاف انداز میں کیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے افسران میں 18ایم فل،28 انجینئر،55لا گریجوایٹ،221 ایم اے،ایم بی اے، ایم ایس سی،اور باقی تمام گریجویٹ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں