مسلم لیگ(ن)نیاقتدارمیں آکر عوام کی مشکلات کاخاتمہ کیا،ارشد محمود قریشی

پیر 16 اپریل 2018 19:02

راولپنڈی16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ8ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام سے جووعدے کیے تھے انہیں پورا کیا،2013کے الیکشن کے بعد جب مسلم لیگ ن نے اقتدارسنبھالاتو ملک مشکلات کاشکار تھا،دہشتگردی عام تھی،بجلی،گیس کابحران عروج پر تھا عوام کو شدید مشکلات کاسامنا تھا مسلم لیگ ن کی قیادت نے عوام کو ان مشکلات سے نکالنے کے نعرے کیساتھ الیکشن لڑااورپھراقتدارمیں آکر عوام کی مشکلات کاخاتمہ کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے پیپلزکالونی میں اپنے مرکزی آفس میں ن لیگی کارکنوں اورمعززین علاقہ کے الگ الگ وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت جو وعدے عوام سے کرتی ہے وہ ہرصورت پورے کرتی ہے ۔ انشاء اللہ عوام کے بھرپوراعتماد کیساتھ ایک بار پھر مسلم لیگ ن ہی آئندہ الیکشن جیت کرحکومت بنائیگی اور ملک میں جاری تعمیر وترقی کا عمل مزید تیز کریگی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں