راولپنڈی،انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس مقابلہ اوراغوا برائے تاوان سمیت مقدمات کی سماعت ملتوی کردی

پیر 16 اپریل 2018 20:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے پولیس مقابلہ اوراغوا برائے تاوان سمیت مقدمات کی سماعت ملتوی کردی عدالت نے پولیس مقابلہ کیس میں ملزم شہزاد کے خلاف سماعت 29اپریل،مذہبی منافرت کیس میں ملزم غالب کے خلاف سماعت 28اپریل،حضرو اٹک کے اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم اسحاق کے خلاف سماعت 25اپریل،دھماکہ خیز مواد کیس میں ملزم ایوب کے خلاف سماعت 26اپریل،قتل کیس میں ملزم رحمت شعیب کے خلاف سماعت 26اپریل،ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم آصف کے خلاف دو گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت انیس اپریل جبکہ قتل کیس میں ملزم سمیع اللہ کا بیان مکمل کرنے کے بعد سماعت 26اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں