ایفیڈرین کیس کی سماعت 19اپریل تک ملتوی

پیر 16 اپریل 2018 21:04

راولپنڈی16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ایفیڈرین کیس کی سماعت 19اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ پیر کو سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی اور دیگر تمام ملزمان راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے نئے جج سردار اکرم دوروز بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ٹرائل جج کی عدم موجودگی کے باعث ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت انیس اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ ایفیڈرین کیس کے آخری مرحلہ میں وکلاء کی جا نب سے حتمی دلائل دئیے جا ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں