جمیل قمر اور ارشد سعیدکے شعری مجموعوں کی تقریب پذیرائی (کل)ہو گی

منگل 17 اپریل 2018 19:39

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) بزم احبا ب قلم کے زیر اہتمام محفل مشا عرہ اور بیرون ملک مقیم پاکستانی شعراء کے مجموعوں کی تقریب پذیرائی (کل)18اپریل شام 4بجے راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

بزم احباب قلم کے صدر علی اصغر ثمر نے بتایاکہ کینڈا میں مقیم پاکستانی شاعر جمیل قمر اور آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی شاعر ارشد سعید کے شعری مجموعوں کی تقریب پذیرائی بدھ کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہو گی جبکہ اس موقع پر ایک خصوصی محفل مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔

تقریب پذیرائی کی صدارت محمد اظہار الحق کریں گے جبکہ مہمان اعزاز حسن عباس رضا ،حشام علی خان ،ھمدم اور ندیم شیراز ہوں گے ۔بزم احباب قلم کے زیر اہتمام تقریب میں محمودہ غازیہ ،فرخندہ شمیم ، مس ماہ جبیں اور دیگر ادبی شخصیات شرکت کریں گی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں