راولپنڈی، عدلیہ کودبائو میں لانے کی تمام ترکوششیں ناکام ہوں گی،شمس الرحمن

سیاستدانوں ،بیورکریٹس سمیت ملکی دولت لوٹنے والے ہرشخص کا احتساب ہو، ضلعی اسلامی کا مطالبہ

منگل 17 اپریل 2018 22:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ عدلیہ کودبائو میں لانے کی تمام ترکوششیں ناکام ہوں گی اور احتساب کا عمل جاری رہے گا ہمارا مطالبہ ہے کہ سیاستدانوں ،بیورکریٹس سمیت ملکی دولت لوٹنے والے ہرشخص کا احتساب ہو،اپنے ہرعمل سے ووٹ کا تقدس پامال کرنے والے کیسے ووٹ کی عزت بحال کرسکتے ہیں ،جماعت اسلامی نے نوجوانوں کواقتدارکے عمل میں شریک کرنے کیلئے 50فیصد ٹکٹ نوجوانوں کیلئے مختص کردئیے ہیں 12مئی کولیاقت باغ میں عظیم الشان یوتھ کنونشن منعقد کریں گے جس میں سینیٹرسراج الحق مہمان خصوصی ہوں گے۔

جے آئی یوتھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ عوام نے جن لوگوں کو مینڈیٹ دیا ، انہوںنے باربارقوم کو دھوکا دیا اور عوام کے ٹیکسوں اور خون پسینے کی کمائی کو لوٹ کرباہر منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

ملک پر اس وقت 80 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ہے جبکہ ہمارے پانچ سو ارب ڈالر سو ئس اور دبئی کے بنکوں میں پڑے ہیںان بدترین حالات کوبدلنے اورعوام کوصحت ،تعلیم ،صاف پانی اورروزگاردینے کیلئے پاکستان کوایک دیانت داراورشفاف قیادت کی ضرورت ہے ،عوام اپنے ووٹ کے رویے کوبدلیں اور کرپٹ مافیا سے نجات کیلئے جماعت اسلامی او رمتحدہ مجلس عمل کا ساتھ دیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں