راولپنڈی،خصو صی عدالت کے جج اصغر خان نے 8 مختلف مقدمات میں گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت ملتوی کردی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج اصغر خان نے 8 مختلف مقدمات میں گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت ملتوی کردی ہے، عدالت نے سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمات میں نامزد ملزم غلام مر تضی کے خلاف 2 گواہان کے بیان قلمبند کر کے سماعت4 مئی،ملزم شیر افضل کے خلاف1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت 28اپریل،عرفان کے خلاف1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت30 اپریل،عبدالرحمن کے خلاف 1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت30 اپریل،ملزم عارف سعید کے خلاف 2 گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سماعت 25اپریل،ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم عبدالواحد کے خلاف 2 گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سماعت 24اپریل،کوٹلی ستیاں کے قتل کیس میں ملزم رازق کے خلاف سماعت 21 اپریل جبکہ مذہبی منافرت کیس میں ملزم لیاقت کے خلاف چالان پیش ہونے پر کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں