راولپنڈی، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کالجزومدارس سرکل کے زیراہتمام "مکالماتی دورہ''

جمعرات 19 اپریل 2018 23:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کالجزومدارس سرکل کے زیراہتمام "مکالماتی دورہ''کیا گیا ،مکالماتی دورہ میں راولپنڈی سٹی کے مختلف کالجز کے طلباء نے شرکت کی ،کالجز کے طلباء نے راولپنڈی میں مختلف مدارس کا دورہ کیا جس میں مدارس اور کالجز کے طلباء کے مابین مختلف امور پر گفتگو ہوئی اس موقع پر نومنتخب جنرل سیکڑیری مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی ملک دلاور حفیظ نے مدارس اور کالجز کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ طلباء ایسی اجتماعیت میں شریک ہوکر کام کریں جس میں قیادت کی پہچان تعلیم ہو ،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملا ومسٹرکی طبقاتی تفریق کو مٹاتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کی تعمیر وترقی اور اس کی حفاظت کیلئے طلباء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کررہی ہے انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مکاتب فکر کے مدارس اور کالجز کے طلباء اور اساتذہ کو آپس میں جول بڑھانا چاہیے اور تبادلہ خیالات ہونے چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں