پولیس افسران کے تبادلوں کا اگلا مرحلہ

ڈی ایس پی نیو ٹائون سرکل راولپنڈی تبدیل، بھکر سے ٹرانسفر ڈی ایس پی کو نیوٹائون کو چارج دیدیا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف خان نے پولیس افسران کے تبادلوں کے اگلے مرحلے میں نے ڈی ایس پی نیو ٹائون سرکل راولپنڈی کو تبدیل کر کے بھکر سے ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی کو نیوٹائون کو چارج دے دیا ہے ڈی ایس پی نیو ٹائون رضا اللہ خان کو تبدیل کرکے ان کی جگہ ڈی ایس پی بھکر اعجاز شاہ کو ڈی ایس پی نیو ٹائون تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی نیو ٹائون رضا اللہ خان کو کرائم ونگ میں بھیج دیا گیا ہے، آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پیز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں