کارڈیالوجی سنٹر اور یورالوجی سنٹر پنجاب حکومت کاایک بڑا کارنامہ ہے،رشید احمد خان

جمعہ 20 اپریل 2018 22:26

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمدخان نے کہا ہے کہ کارڈیالوجی سنٹر کی طرح یورالوجی سنٹر راولپنڈی کی تعمیر بھی پنجاب حکومت کاایک بڑا کارنامہ ہے اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا یہ راولپنڈی کے عوام کیلئے ایک ایسا تحفہ ہے جس کو مدتوں یادرکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

یورالوجی سنٹر سے مریض اپنا بہترین علاج معالجہ کراسکیں گے پنجاب حکومت کے اس منصوبے پر کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اورجلد اس کا بھی افتتاح کردیا جائیگا،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس مغل آباد میں معززین علاقہ اورمسلم لیگ ن کے کارکنان کے الگ الگ وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،رشیداحمدخان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے موجودہ دورحکومت میں پنجاب بھرمیں ترقیاتی کاموں کی وہ تاریخ رقم کی ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی جتنے ترقیاتی کام شہبازشریف نے راولپنڈی میں کرائے ہیں اس سے پہلے کسی نے نہیں کرائے۔ آئندہ الیکشن میں راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کلین سوئیپ کریگی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں