انسداد ڈینگی مہم ماہ رمضان میں بھی مکمل سرگرمی کے ساتھ جاری رہے گی،ڈی ایچ او

جمعرات 17 مئی 2018 20:56

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں انسداد مہم ماہ رمضان میں بھی مکمل سرگرمی کے ساتھ جاری رہے گی اور ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس پر بھر پور توجہ جاری رکھی جائے گی ۔ تمام متعلقہ محکمے ہفتہ وار انسداد ڈینگی اجلاس میں اپنی خاضری کو یقینی بنائیں اور اپنی کارکردگی متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذیشان اور ایڈیشنل ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عامر شہزاد نے ہفتہ وار انسداد ڈینگی جلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات بڑھ گئے اور موجودہ حالات سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام محکمے ایس او پیز کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ انہوںنے کہاکہ قبرستانوں، خالی پلاٹوں اور پارکوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور شہریوں میں بھی انسداد ڈینگی اقدامات اپنانے کے متعلق آگاہی پیدا کی جائے۔اجلاس میں صحت، پی ایچ اے، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، زراعت، تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں