بھارتی فوج کی ورکنگ بائونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید، 10شہری زخمی، آئی ایس پی آر

جمعہ 18 مئی 2018 13:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) بھارتی فوج کی ورکنگ بائونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون اور 3 بچے شہید جبکہ 10 شہری زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کی صبح بھارتی فوج نے سیالکوٹ میں ورکنگ بائونڈری پر سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کر تے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی جس سے 4 افراد شہید ہوگئے جن میں ایک خاتون اور 3بچے شامل ہیں۔ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی چوکیوںکو نشانہ بنایا گیا اور اس سے بھارتی چوکیوں میں آگ لگ گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں