بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 افراد شہید

بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا بھارتی افواج کی صبح سویرے سیالکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ 3 خواتین اور ایک بچہ شہید ہوگیا ،ْ 10 شہری زخمی بھی ہوئے بھارتی فائرنگ کے جواب میں پنجاب رینجرز کے جوانوں کا فوری ایکشن ،ْبھارتی چیک پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کردیا ،ْکئی فوجی مارے گئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی دفتر خارجہ طلبی ،ْ واقعہ پر شدیداحتجاج ،ْاحتجاجی مراسلہ حوالے کیا

جمعہ 18 مئی 2018 13:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری شہید اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فائرنگ کے جواب میں پنجاب رینجرز کے جوانوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹ جہاں سے حملے کا آغاز کیا گیا کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے 4 معصوم شہریوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائم مقام سیکریٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کے حوالے کیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ بھارتی افواج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام کرے۔مراسلہ میں بتایا گیا کہ چپڑار، ہرپال، پٴْکھلیاں، شکرگڑھ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیاکی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی فوج کی فائرنگ سے بھارت کے سرحدی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار کے علاوہ 4 شہری مارے گئے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان فورسز نے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب بھارت پوسٹس اور گاؤں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بارڈر سیکیورٹی فورس کا 27 سالہ کانسٹیبل ہلاک ہوا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں