میرے حلقے کے ترقیاتی کاموں کا مقابلہ میاں نوازشریف اور شہباز شریف کے حلقوں سے کر کے دیکھ لو، کراچی آپریشن فوج یا میاں نوازشریف نے نہیں بلکہ میں نے بطور وفاقی وزیرداخلہ کروایا تھا جس سے کراچی میں امن آیا، میں نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر توہین رسالت کا مواد چلے گا تو پاکستان بھر میں سوشل میڈیا بند کروا وں گا،میں تحریک انصاف اورنہ ہی (ن) لیگ کی طرف دیکھتا ہوں ، میں نے پوری زندگی سر اٹھا کر سیاست کی ہے ، چکری میں جلسوں کا رواج نہیں ہے ، آج میرا مقابلہ ان سے ہے جو مشرف کے ساتھی رہے ، میں نے زندگی میں کبھی ڈیل نہیں کی، سا بق وزیر دا خلہ چو ہدری نثار

اتوار 24 جون 2018 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) سا بق وزیر دا خلہ چو ہدری نثار نے کہا ہے کہ میرے حلقے کے ترقیاتی کاموں کا مقابلہ میاں نوازشریف اور شہباز شریف کے حلقوں سے کر کے دیکھ لو، کراچی آپریشن فوج یا میاں نوازشریف نے نہیں بلکہ میں نے بطور وفاقی وزیرداخلہ کروایا تھا جس سے کراچی میں امن آیا، میں نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر توہین رسالت کا مواد چلے گا تو پاکستان بھر میں سوشل میڈیا بند کروا وں گا،میں تحریک انصاف اورنہ ہی (ن) لیگ کی طرف دیکھتا ہوں ، میں نے پوری زندگی سر اٹھا کر سیاست کی ہے ، چکری میں جلسوں کا رواج نہیں ہے ، آج میرا مقابلہ ان سے ہے جو مشرف کے ساتھی رہے ، میں نے زندگی میں کبھی ڈیل نہیں کی اور جلد وضاحت کروں گا کہ میں آزاد کیوں کھڑا ہوا،وہ اتوار کو چکری میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار نے کہا کہ میں تحریک انصاف اورنہ ہی (ن) لیگ کی طرف دیکھتا ہوں ، میں نے پوری زندگی سر اٹھا کر سیاست کی ہے ، چکری میں جلسوں کا رواج نہیں ہے ، آج میرا مقابلہ ان سے ہے جو مشرف کے ساتھی رہے ، میں نے زندگی میں کبھی ڈیل نہیں کی اور جلد وضاحت کروں گا کہ میں آزاد کیوں کھڑا ہوا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے جس بات پر اختلاف ہے وہ قوم کو جلد بتائوں گا کیونکہ سچ قوم کے سامنے آنا چاہیے ، میرے کردار سے کبھی آپ لوگوں کو شرمندگی نہیں ہوگی ۔

چوہدری نثار نے کہا کہ مجھ پر کوئی مشکل وقت نہیں ہے ، ہم اس مشکل سے بہتری نکالیں گے ، مشکل و قت تب ہوتا ہے جب کوئی ایسا گناہ ہو جائے کہ خدا کے حضور معافی مشکل ہو جائے ، ہم تو خدا اور اس کے رسولؐ کے حکم کے مطابق اپنی سیاست چلا رہے ہیں ، مشرف کے ساتھی آج عمران خان کے ساتھ فٹ ہو گئے ہیں، جنہوں نے کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا وہ عمران خان کو کیا فائدہ دیں گے ، عمران کا ٹکٹ لے کر ایک امیدوار یہاں بڑی بڑی باتیں کرتا ہے ، 25جولائی کو اس حلقے پر پورے پاکستان کی نظر ہوگی ، مجھے امید ہے کہ یہاں سے سیاسی بونے ووٹ حاصل نہیں کر سکیں گے ، ہمارا مقابلہ اپنے ساتھ ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ مقابلہ یہ ہوگا کہ دھمیال میں ہمیں بڑی کامیابی ہوئی یا مورگاہ میں بڑی کامیابی ہوئی ۔ چوہدری نثار نے غلام سرور خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمہیں اتنا زعم ہے تو میرے مقابلے میں آزاد آئو پھر مقابلہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں 70فیصد لوگوں کو پانی مل چکا ہے ، یہ جو ٹیکسلا سے آیا ہے وفاقی وزیر بھی رہا ہے اس سے پوچھو اس نے پانی کیلئے کیا کام کیا ہے ۔

چوہدری نثار نے کہا کہ علاقے کے لوگو کسی دوسرے کی بارات کے بینڈ باجے پر ناچنا اچھا نہیں ہے ، جو آپ کے گھر سے بارات نکلے اس کے بینڈ باجے پہ ناچنے میں مزہ آئے گا ، میں نے حلقے کیلئے بہت کام کیا ہے اور ابھی بھی بہت سا کام کرنا رہتا ہے ، جب تک دنیا قائم ہے انسانوں کے مسائل موجود رہتے ہیں مگر میں ہمیشہ تگ و دو میں رہتا ہوں کہ عوام کے مسائل حل ہوں ۔

چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے 58کروڑ روپے گلیاں پکی کروانے کیلئے جاری کروائے مگر ابھی بھی بہت سی گلیاں باقی رہتی ہیں ، میرا مقابلہ فرشتوں سے نہیں بلکہ ساتھ والے حلقوں سے کرو۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے ترقیاتی کاموں کا مقابلہ میاں نوازشریف اور شہباز شریف کے حلقوں سے کر کے دیکھ لو، بلاول زرداری اور عمران خان کے حلقوں سے کر کے دیکھ لو اگر میرا حلقہ پیچھے رہ جائے تو مجھے ووٹ مت دینا ۔

انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے مجھے حوصلہ دیا ، میرا سر اونچا کردیا ہے ، کراچی آپریشن فوج یا میاں نوازشریف نے نہیں بلکہ میں نے بطور وفاقی وزیرداخلہ کروایا تھا جس سے کراچی میں امن آیا، میں نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر توہین رسالت کا مواد چلے گا تو پاکستان بھر میں سوشل میڈیا بند کروا وں گا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں