راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے رہنماء شکیل اعوان کے خلاف کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ

شکیل اعوان کے خلاف ڈھوک رتہ میں کارکنان نے ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا

پیر 25 جون 2018 00:10

راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے رہنماء شکیل اعوان کے خلاف کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے رہنماء شکیل اعوان کے خلاف کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف مسلم لیگ ن کے کارکنا ن سڑکوں پر نکل آئے۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 18 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شکیل اعوان کے خلاف ڈھوک رتہ میں کارکنان نے ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے شکیل اعوان نامنظور کے نعرلگائے لگائے گئے۔

ن لیگ کے کارکنان نے ہاتھوں میں بینر ز کو پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں پی پی 18 کی مجبوری ہے ضیااللہ شاہ ضروری ہے۔اور شکیل اعوان نامنظور کے نعرے درج تھے۔مظاہرین نے ڈھوک رتہ چوک ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ جس سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

کارکنان نے قیادت سے مطالبہ کیا کہ پی پی 18 کے ٹکٹ پر نظر ثانی کی جائے اور ٹکٹ شکیل اعوان سے لیکر ضیاء اللہ شاہ کو دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو راولپنڈی کے حلقہ پی پی 18 میں مسلم لیگ ن کے کارکنان شکیل اعوان کو ٹکٹ دینے کے خلاف ڈھوک رتہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرہ میںیونین کونسل 1 اور 2 کے چیئرمین اور کارکنان نے ڈھوک رتہ چوک میں ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شکیل اعوان نامنظور ، چوئی چوئی نامنظور کے نعرے لگائے مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں پی پی 18 کی مجبوری ہے ضیاء اللہ شاہ ضروری ہے کے نعرے بھی درج تھے۔

مظاہرے کے موقع پر ٹریفک مکمل طور پر جام ہو گئی مظاہرین کی جانب سے ٹائر جلائے گئے اور مسلم لیگ ن کی قیادت اور صدر شہباز شریف سے پی پی 18 کے ٹکٹ پر نظر ثانی کی درخواست کی گئی۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر پی پی 18 کا ٹکٹ واپس نہ ہوا تو شکیل اعوان کی سپورٹ نہیں کرینگے اور اس سے پارٹی کو نقصان ہو گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں