طارق فضل چودھری کے بعدجاوید ہاشمی کو بھی نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

عوام نے نوازشریف کو تین مرتبہ وزیراعظم بنایا ، اصل مجرم پر ویز مشرف ، اس نے ملک کاآئین توڑا ہے، جاوید ہاشمی کی گفتگو

پیر 16 جولائی 2018 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) طارق فضل چودھری کے بعد سینئرسیاست دان اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی کو بھی میاں نواز شریف سے جیل انتظامیہ نے ملاقات کی اجازت نہیں دی ،جاوید ہاشمی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ انہیں نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،حالانکہ عوام نے نوازشریف کو تین مرتبہ وزیراعظم بنایا لیکن اصل مجرم پر ویز مشرف ہے اور اس نے ملک کاآئین توڑا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نوازکا اڈیالہ جیل میں تیسرا روز رتھا اس دوران ان سے صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے اپنے اہلخانہ کے کیساتھ نوازشریف اور مریم نواز سے ملاقات کی تھی ۔ واضح رہے گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کو بھی نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔جیل انتظامیہ نے نواز شریف سے ملاقات نہ کرانے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں