راولپنڈی کینٹ کے پرانے بلڈنگ چیکرز فارغ ،نئے تعینات کر دیئے گئے

پیر 16 جولائی 2018 19:27

راولپنڈی 16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء)راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیل کے متعدد بلڈنگ چیکر فارغ کر کے نئے بلڈنگ چیکر لگا دیے گئے۔

(جاری ہے)

قومی خبر ایجنسی کو دستیاب اطلاعات کے مطابق کنٹو نمنٹ بورڈ ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کینٹ کے احکامات کے مطابق بلڈنگ کنٹرول سیل کے متعدد بلڈنگ چیکرز فارغ کر دیے گئے جبکہ ان کے خلاف کئی بار شکایات موصول ہوئی اور اپنے کام میں عدم دلچپسی اور لاپرواہی برتنے پر متعدد بلڈنگ چیکرز کو فارغ کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے جبکہ نئے بلڈنگ چیکر ز کینٹ کے مختلف وارڈ ز میں تعینات کر دیے گئے ہیں جن میں وارڈ نمبر1 میں ذیشان ،وارڈ نمبر2 میں عبداللہ ،وارڈ نمبر 3 میں مرتضی ،وارڈ نمبر 4 میں عبدالغفار ،وارڈ نمبر 5 میں طاہر اکرم ،وارڈ نمبر 6 آصف قیوم ،وارڈ نمبر 7 وقاص چغتائی ،وارڈ نمبر8 خرم شہزاد،وارڈ نمبر9 جانزیب مغل ،وارڈ نمبر10 وحید لطیف ،کو بلڈنگ چیکر لگا دیا گیاہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں