سکیورٹی فورسز نے سبی میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، 4دہشت گرد مارے گئے

پیر 16 جولائی 2018 19:28

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) سکیورٹی فورسز نے سبی میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن (آئی بی او) کے دوران 3دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ 4دہشت گرد مارے گئے ،دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور باردور برآمدکر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے دوران سبی کوہلو روڈ کے قریب غازی پہاڑیوں میں آپریشن کیا اور تین مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ،بارودی مواد ،ڈیٹونیٹرز ، مواصلاتی آلات برآمد کر لئے۔

سکیورٹی فورسز کے آواران میں آئی بی او کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں