عوا م کے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کامیاب ہو گی، قدر حیات ستی

پیر 16 جولائی 2018 22:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سماجی کارکن قدر حیات ستی نے دھیر کوٹ ستیاں میں حلقہ این اے 57 کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدواراین اے 57 صداقت عباسیPP.6کے امیدوار لطاسب ستی کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہیں انشاء اللہ 25جولائی کا سورج پاکستان میں عمران خان اور راولپنڈی عوام کی مدد سے کلین سویپ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے عوام کے بھر پور تعاون سے شاندار کامیابی حاصل کرکے عمران خان کو وزیراعظم بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ باشعور پاکستانی قوم الیکشن کے دن تحریک انصاف کے نشان بلے پر مہر لگا کر چور اور کرپٹ مسلم لیگی لیڈر سے عوام کوبچائے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں